• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آبا د سے دن دیہاڑ ے ایک شخص کواغوا کر لیا گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) حیات آباد فیز فورسے دن دیہاڑے مسلح افراد نے افغانستان سے آئے مہمان کو اغواء کرلیا ۔محمد فاروق ولد عمیر گل سکنہ باڑہ حال حیات آباد فیز فور نے تھانہ حیات آباد پولیس کو بتایا کہ گزشتہ دنوں محمد رسول خان افغانستان سے ان کے گھر بطور مہمان آیا تھا وہ ان کے گھرمیں موجودتھاکہ اس دوران ظریف اور امین نامی افراد اپنے دیگر ساتھیوںکے ہمراہ آئے اورمحمد رسول کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر گاڑی میں ڈال کر اغواء کر لیا مدعی کے مطابق انہیں وجہ عداوت معلوم نہیں پولیس نے ملزموںکے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین