• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اور حکومتی اتحادی سردار اختر مینگل نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں حکومت سے مذاکرات میں پیش رفت اور اے پی سی کے بارے میں لائحہ عمل طے ہوگا۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹیلی فون کیا اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری، اسفند یارولی، حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحادی اختر مینگل سے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن اختر مینگل کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے رابطہ نہ ہوسکا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اختر مینگل نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی 26 جون کو اسلام آباد میں ہوگی۔ 

تازہ ترین