• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کی ملاقات،اختر مینگل بجٹ منظوری میں حکومت کا ساتھ دینگے

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل وفاقی بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیں گے یہ فیصلہ پیر کی شب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور سردار اختر مینگل کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا جو جہانگیر ترین کی رہائش گاہ واقع اسلام آباد میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے سردار اختر مینگل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان سے بلوچستان کے حوالے سے 6نکات پر مبنی مطالبات کی تکمیل کیلئے جو وعدے کئے تھے انہیں ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیر کو مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی میں دعوت دینے کیلئے جن سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کی تھیں ان میں سردار اختر مینگل شامل نہیں تھے اس حوالے سے جے یو آئی کے ذرائع نے بتایا تھا کہ چونکہ سردار اختر مینگل بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اس لئے ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔
تازہ ترین