• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کریں، سلامتی کونسل

 اقوام متحدہ (اے ایف پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کے روز امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کریں اور خطے میں کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ کویت کی جانب سے مرتب کئے گئے ایک متفقہ بیان میں کونسل نے آئل ٹینکرز پر ہونے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی، ان حملوں کو دنیا کو توانائی کی سپلائی اور عالمی سیکورٹی و سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا۔  

تازہ ترین