• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صدر کی مرمت اور خریداری کے ٹینڈرز منسوخ کردئیے گئے

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) ڈپٹی دائریکٹر ایوان صد ر فاروق اعظم نے و ضاحت کی ہے کہ ایوان صدر میں پنجروں ، مٹکوں ، فو اروں کی مرمت ، قالین کی خرید اری اور تزین وآرائش کے کاموں کیلئے جو ٹینڈرز 14جون کو طلب کئے گئے تھے وہ تمام ٹینڈرز منسوخ کر دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان ٹینڈرز کی مالیت تقریباًڈیڑھ کروڑ روپے تھی ۔ صدر مملکت کی ہدایت پر انہیں منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین