• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو میں لائن سٹاف کی شدید کمی ،شکایات کا فوری ازالہ ناممکن

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو میں لائن سٹاف کی شدید کمی کے باعث صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن نہیں رہا، سسٹم پر آنے والی ٹرپنگ‘ بریک ڈاؤن اور خرابیاں بھی دور کرنے میں گھنٹوں صرف ہونے لگے، افرادی قوت کی کمی نے صارفین کو مسائل و مشکلات سے دوچار کردیا ہے، سب ڈویژنل سٹاف شکایات کا ازالہ ایک شفٹ سے دوسری شفٹ کے ذمے ڈالنے لگا، میپکو میں صارفین کی تعداد اور فیلڈ دفاتر کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے، 62لاکھ سے زائد صارفین کے لئے کل افسروں‘ ملازمین کی تعداد 22 ہزار جبکہ ان میں سے ملازمین کی تعداد 16ہزار‘ لائن سٹاف کی تعداد صرف ساڑھے 4 ہزار ہے، حادثات کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ سٹاف بالخصوص لائن سٹاف کی کمی ہے۔
تازہ ترین