• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصف درجن گاڑیاں و موٹرسائیکل اڑالئے گئے، چوری اور ڈکیتی کی 3 وارداتیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبراورچوری کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ،4موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے. اسلام آبادمیں رینٹ پرلی گئی گاڑی خوردبرد کرلی گئی۔تھانہ کینٹ کے علاقہ گکھڑپلازہ چوک سے اسدعلی کی کیری وین نمبرسی وی-938،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری سے شاہ زیب سعیدکی کارنمبراے جی بی-021،تھانہ بنی کے علاقہ عیدگاہ روڈسے محمد وقاص کی موٹرسائیکل نمبر آرآئی ایس- 4636،تھانہ مورگاہ کے علاقہ نیولالہ زارسے امجدحسین کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی کیو-7813،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ چئیرمین کالونی سے شیرازبشیرکی موٹرسائیکل اپلائیڈفار ،تھانہ وارث خان کے علاقہ بھابڑابازارسے وقاراحمدکی موٹرسائیکل نمبرآرآئی این 7207چوری ہوگئی۔تھانہ کینٹ کو محمد آزادخان نے بتایا کہ میں بینک سے 3لاکھ روپے نکلواکر ہائی ایس نمبرآرآئی ایس-5020میں جی پی اوچوک اتراتو مجھے محسوس ہواکہ میری جیب سے کسی نے رقم نکال لی ہے، جب چیک کیاتو میری جیب سے2لاکھ روپے موجودنہیں تھے مجھے قوی شبہ ہےکہ کنڈیکٹر ،ڈارئیوراور ایک نامعلوم ملزم نے رقم چوری کی ہے ۔تھانہ سول لائن کو پروفیسرمحمد شریف نے بتایاکہ میں نے اپنا موبائل ورکشاپ میں چارجرپرلگایاہواتھا جو چوری ہوگیا۔تھانہ صدربیرونی کو فریدہ بیگم نے بتایاکہ محمود آباد اڈیالہ روڈپر تین نوجوان لڑکے پر س چھین کر لے گئے جس میں 2 طلائی چوڑیاں تھیں ۔تھانہ سبزی منڈی کومحمدثاقب نے بتایاکہ محمدعلی یامین نے اس سےگاڑی نمبرایل ای ایس8117رینٹ پرلی، جورینٹ دیتاہے ،نہ ہی گاڑی واپس کررہاہے۔
تازہ ترین