• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لفٹ دے کرلوٹنے والی چار عورتوں سمیت 6افراد پکڑے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خاتون کولفٹ دے کرلوٹنے والی چارخواتین اوردومردحضرومیں پکڑے گئے ۔ تھانہ مری کو زرینہ بی بی نے بتایاکہ17جون کو اپنے گھر سے بینک پیسے نکلوانے کیلئے آئی اور 50ہزار روپے نکلوائے جبکہ میرے پاس 70ہزارروپے پہلے سے موجود تھے بازار سے شاپنگ کر نے کے بعد سوزوکی پر لاری اڈہ سے بیٹھ کر واپس گھر جارہی تھی تقریباً2بجے دن سٹاپ پر اتری اور قریبی قبرستان میں کھڑی دعا مانگنے لگی کہ اتنے میں ایک کیری ڈبہ آیاجس میں 4عورتیں اور2مرد سوار تھے انہوں نے مجھے کیری ڈبہ میں بٹھا لیا اسی دوران ان میں سے ایک عورت نے الٹیاں کر نی شروع کر دیں انہوں نے مجھے کافی آگے جاکر جلدی میں اتار دیا میں نے پرس چیک کیا تو میرا پرس موجودنہ تھاجس میں رقم کے علاوہ میرا شناختی کارڈ ، چیک بک بھی تھی بعدازاں اخبارمیں خبر شائع ہو ئی کہ 6رکنی گروہ حضرو میں پکڑا گیا ہے میں اپنے بیٹے کے ساتھ حضرو پہنچی تو میں نے ان 4عورتوں اور 2مردوں کو شناخت کر لیا جن میں طاہر خان ، شمس ، مریم بی بی ، تانیہ ، ماریہ ، علیشا ءشامل ہیں ان لوگوں نے میری رقم ایک لاکھ 20ہزارروپے ، شناختی کارڈ اور چیک بک چوری کی ہے ۔
تازہ ترین