• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نےنندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں بابر اعوان  کو بری کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

نندی پور ریفرنس کے پانچوں ملزمان نے ٹرائل مکمل کرنے سے قبل بری کرنے کی استدعا کی تھی، ان میں بابر اعوان، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور ڈاکٹر ریاض شامل ہیں۔

عدالت نے بابراعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کو بری کردیا جبکہ شمائلہ محمود، پرویز اشرف اور ریاض محمود کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے ڈاکٹر بابر اعوان کو ٹیلیفون کرکے نندی پور کیس میں بری ہونے پرمبارکباد پیش کی۔

یاد رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے میں 2 سال کی تاخیر ہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا تھا۔

نندی پور پاور پراجیکٹ کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر قانون بابر اعوان، سابق سیکریٹری قانون اور دیگر پر فرد جرم عائد ہوچکی تھی۔

واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں عائد الزامات پر بابر اعوان وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین