• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر (این ایس اے) اور سیکریٹری دفاع سے اہم ملاقاتیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملاقات کی تصویر اور پیغام شیئر کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے برطانوی این ایس اے کے سربراہ سر مارک سیڈول سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع میں سیکریٹری دفاع اسٹیفن لیوگروف سے اہم ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی حکام سے ان ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر گفتگو ہوئی۔

اس دوران برطانیہ نے پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا۔

تازہ ترین