• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی کارروائی،3 اسٹریٹ کریمنلز گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائی،3 اسٹریٹ کریمنلز گرفتار
               ملزم یاسر علی                                                   ملزم تابش ندیم                                 ملزم فرقان رشید

پاکستان رینجرز (سندھ) نے گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتار کرلیا۔


ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز اعلامیہ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ2019 ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ہائی وے اور لیاقت آباد سے ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہےہیں۔

مذکورہ ملزمان نے 20 مئی 2019 کو بلاک نارتھ ناظم آباد میں سی این جی پمپ پر 8 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔

ملزمان کی گرفتار سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی جس میں ملزم تابش ندیم اور محمد یاسر علی کو بفرزون نزد گلزار مدینہ مسجد کے پاس ایک کلینک پر ڈکیتی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان کو اسلحہ اور ایمونیشن سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین