• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری شادی کیلئےمصالحتی کونسل کی اجازت،قرآن وسنت کیخلاف ہے،علماء

لاہور (امتیاز راشد)علما کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کیلئے مصالحتی کونسل کی اجازت قرآن و سنت کے خلاف ہے،فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار علامہ راغب نعیمی، علامہ زبیر ظہیر،حافظر عبدالغفار روپڑی، مفتی مظہر نقوی و دیگر نے کیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کہ دوسری شادی کے لئے بیوی اور مصالحتی کونسل سے اجازت لینا ضروری ہے، اس پر تمام مسالک کے علمائے کرام و مفتیان نے اس کو قرآن و سنت اور شرعی اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی قوانین کو شریعت کے مطابق ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن ،مذہبی اسکالر مفتی ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ شرعی طور پر یہ فیصلہ درست نہیں ہے۔ اسلام نے اس سلسلے میں جو پابندی لگائی ہے اس میں مداخلت ہے۔ اس فیصلے سے قرآن و سنت کے فیصلے مقید ہو کر رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دوسری شادی کی اجازت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے دیتا ہے کہ دوسری بیوی کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اس کے حقوق کو پورا کیا جائے۔ دونوں بیویوں کے درمیان انصاف ہو۔

تازہ ترین