• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ہماری بڑی معاشی تبدیلیوں سے فائدہ اُٹھائے،پاکستانی ہائی کمشنر

لندن (سعید نیازی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا نے گزشتہ روز بکنگھم پیلس جا کر ملکہ برطانیہ کو سفارتی اسناد پیش کیں، وہ ہائی کمیشن سے بکنگھم پیلس سے آئی خصوصی بگھی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ روانہ ہوئے جبکہ دوسری بگھی میں پاکستان ہائی کمیشن کے اعلیٰ افسران سوار تھے۔ بعدازاں پاکستان ہائی کمیشن میں استقبالیہ منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک کے سفیروں کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ و لارڈز سمیت کمیونٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان میں بڑی معاشی تبدیلیوں ہورہی ہیں برطانیہ اس سے فائدہ اُٹھائے ، ملکہ برطانیہ سے ملاقات کا تجربہ بڑا خوشگوار رہا۔ ملکہ کو آج 1961ء اور 1997ء میں کئے گئے پاکستان کے دوروں کی باتیں یاد ہیں اور میں نے جب انہیں انکے دوروں کی تصاویر پر مشتمل البم پیش کی تو وہ بے حد خوش ہوئیں، ملکہ کو چونکہ پاکستانی آم بہت پسند ہیں۔ اس لئے انہیں پاکستانی آموں کے خصوصی تحفے کے علاوہ دست کاری کے نمونے بھی پیش کئے۔
تازہ ترین