• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اے پی سی کرپشن بچانے کیلئے ہے،صمصام بخاری

جہلم(نامہ نگار) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے کہاہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی ایک غیر منتخب شخص کی سربراہی میں ہو رہی ہے،مولانا فضل الرحمٰن پہلے دن سے نظام کیخلاف ہیں، اے پی سی عوامی مفاد میں نہیں بلکہ کرپشن کو بچانے کیلئے ہے، رواں مالی سال کیلئے حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ، پہلی دفعہ غریبوں کیلئے صحت اور احساس پروگرام کے تحت اقدامات اٹھائے گئے،للہ پیر دا کھارہ کے مقام پر حضرت پیر کرم شاہ کے مزار کے دورے کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نمود و نمائش اور پھرتیاں کم ہیں جس طرح ماضی میں ہوتا تھا ، بجٹ میں فیلڈ سے مارکیٹ تک سڑکوں اور دیگر منصوبوں کا ایک پورا نیٹ ورک ہے،حکومت کا عزم ہے کہ سی پیک کے تمام منصوبوں کو مکمل کریں۔
تازہ ترین