• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کیخلاف عوامی نفرت بڑھتی جا رہی ہے، سید افتخار علی شاہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ نے حکمرانوں کی طرف سے پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے عوامی دبائو سے بوکھلا کر حکمرانوں کی طرف سے پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے تاہم انتقامی کارروائیوں سے مردآہن آصف علی زر داری و جیالوں کو نہ تو ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ ہی پیپلز پارٹی کا راستہ روکا جا سکتا ہے انہوں نے اکبر پورہ میں اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہر آمر سے ٹکرانے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کا عہدہ قبول کرنے اور شہید بے نظیر بھٹو کو عوام کے لئے جان قربان کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ کپتان کو آمروں کے نشانے پر ناچنے جمہوریت کی ڈی ریل کرنے پرویز مشرف کی جعلی ریفرنڈم کی حمایت کرنے دھرنے دینے اور بار بار یوٹرن لینے کا اعزاز حاصل ہے بڑھتے ہوئے معاشی بحران مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیوں سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے مہنگائی کے ستائے لوگوں نے سڑکوں پر آنے کا تہیہ کر لیا ہے حکمرانوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا اور حکمرانوں کو عوام کے غیض و غضب سے بچنے کے لئے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔
تازہ ترین