• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہیں ہو گی، حماد اظہر

اسلام آباد (جنگ نیوز) فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سہیل یوسف اور جنرل سیکرٹری احمد شاہ کاکڑ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے اُنکے آفس میں ملاقات کی اور ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی کی اطلاعات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے 70فیصد ٹیکس ریٹ بحال کرنے کی درخواست کی۔ بعدازاں ڈپٹی سپیکر نے وفد کی ملاقات وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر سے کروائی جس پر اُنہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ایچ ای سی کے بجٹ میں کٹوتی نہیں ہو گی۔
تازہ ترین