• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے ہاتھ روکنے کے لئے اسمبلی کے اندر اور باہر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت عوام کی نمائندگی کرہی نہیں سکتی، بجٹ مسترد کرچکے،ہمیں عوام کی نمائندگی کرنی چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ عوام دشمن،کسان دشمن اور کاروبار دشمن ہے،تاریخ میں موجودہ بجٹ سے زیادہ بدترین بجٹ نہیں دیکھا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو مل کر اس معاشی بدحالی کے دلدل سے عوام کو نجات دلانی ہے، چاہتے ہیں کہ ہم عوام کی بھرپور نمائندگی کریں۔

تازہ ترین