پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے، لیبر ڈے پر سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈودل بھی تبدیل کردیا ہے۔
بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کی چکی میں پسا مزدور آج بھی دیہاڑی کی تلاش میں ہے۔
پاکستان میں مزدوروں کے دن پر بھی مزدور بغیر آرام کے کام کرنے میں مشغول ہے۔