• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ٹکٹنگ اسکینڈل پر سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی سی بی معاملات پر بات نہیں کرتا، لیکن اس پر بات کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے پی سی بی پر چھاپہ مارا، اسٹاف سے بدتمیزی کی۔ حکام پی سی بی ٹکٹنگ ہیڈ مہوش کو ساتھ لے گئے۔

سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مہوش نے پہلے پی ایس ایل، پھر بطور ٹکٹنگ ہیڈ پاکستان کرکٹ کےلیے اہم کام کیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل میں 60 کروڑ کے ٹکٹ فروخت ہوئے، مہوش پر 80 ہزار کی کرپشن کا الزام ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ پی سی بی میں ایک پروفیشنل کے ساتھ اس طرح کا رویہ قابل افسوس ہے، میری ہمدردی مہوش کے ساتھ ہیں، چیئرمین پی سی بی تحقیقات اور انصاف کریں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید