• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریسی رہنما کے مطالبے کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

پاکستان کی حراست میں رہنے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کی مونچھوں کے حوالے سے کانگریس نے انوکھا مطالبہ کردیا۔

کانگریسی رہنما کی طرف سے ابھینندن کی مونچھوں کو قومی مونچھ قرار دینے کے  مطالبے پر مذاق بن گیا۔

کانگریس پارٹی کے سربراہ ادھیر رنجن چوہدری نے ایوان میں وِنگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کی تعریف کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

رنجن چودھری نے کہاکہ وِنگ کمانڈر ابھینندن کو ان کی بہادری کے لیے انعام دیا جانا چاہیے اوران کی مونچھ کو قومی مونچھ قرار دیا جانا چاہیے۔

کانگریسی رہنما کے اس انوکھے مطالبے پر جہاں لوگ حیران ہورہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پراس کا خوب مذاق بھی اُڑا رہے ہیں۔

واضح رہےکہ ابھینندن انڈین ائیر فورس کے وہ پائلٹ ہیں جن کا طیارہ پاکستانی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تباہ کر دیا گیا تھا اور انھیں پاکستان نے حراست میں لے لیا تھا لیکن پھر کچھ دن بعد پاکستان نے انہیں رہا کرنے کے بعد بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

تازہ ترین