• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران صاحب آئی ایم ایف کی نوکری کر رہے ہیں‘

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ ڈالر،گیس اور بجلی اس لئے مہنگی ہو رہی ہے کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کی نوکری کر رہے ہیں۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ڈالر کی قدر اور گیس کی قیمتیں بڑھائے جانےکی مذمت کی۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ٹی وی دیکھ لیں ڈالر 162روپے پر پہنچ گیا ہے،آپ کو یاد کرانا تھا کہ آپ وزیراعظم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد اضافہ ظلم ہے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت جانے کے بعد سے اب تک تنخواہ دار طبقےکی تنخواہوں میں 40فیصد کمی آچکی ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ صرف جون میں ڈالر کی قدر میں 13روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا، ڈالر مہنگا ہونے سے آئندہ مانیٹری پالیسی میں ڈسکاونٹ ریٹ مزید بڑھے گا، جس کے بڑھنے سے تاجروں پر دباؤ بڑھے گا۔

تازہ ترین