• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکااور ایران کی کشیدگی کم کروانے اور ثالثی کردار ادا کرنے کے لیے روس درمیان میں آگیا۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لارووف نے امریکا ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا کشیدگی میں طاقت کا استعمال ایک بین الاقوامی تنازع بن جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک نو ریٹرن جیسے خطرناک موڑ سے گریز کریں اور مہذبانہ بات چیت کی طرف آجائیں۔

ماسکو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کشیدگی میں ابھی نو ریٹرن پوائنٹ نہیں آیا،دونوں ممالک الٹی میٹم، پابندیوں اور بلیک میلنگ کی پالیسی سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر عرب ریاستوں کو بھی خطے میں طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے، طاقت کا استعمال مشرق وسطیٰ سمیت دیگر علاقوں کے لیے بھی ہلاکت خیز ہوگا۔

تازہ ترین