• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم کسی کو بھی ہراسکتی ہےکسی سے بھی ہار سکتی ہے، رکی پونٹنگ

 کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا ہے کہ گرین شرٹس جب چاہیں کسی بھی ٹیم سے جیت سکتی ہے اور کسی بھی ٹیم سے ہار سکتی ہے۔ کرکٹ کی ایک ویب سائٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے لکھا کہ پاکستان ٹیم جس سے بھی چاہے جیت سکتی ہے اور جس ٹیم سے چاہے ہار سکتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ پاکستان بہ مخالف دوسری ٹیم نہیں بلکہ پاکستان بہ مخالف پاکستان ہی ہوتا ہے یعنی پاکستان ٹیم کو خود سے لڑنا ہوتا ہے۔
تازہ ترین