• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ،سکھ یاتری واہگہ کے راستے آج پاکستان پہنچیں گے

  لاہور(نمائندہ جنگ) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتری سپیشل ٹرین کے ذریعے بھارت سے واہگہ کے راستے آج پاکستان پہنچیں گے ۔مہمان سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے لئے انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس واجد ضیاء کی خصوصی ہدایات پر سپیشل ٹرین کے ساتھ ڈی ایس پیز کی نگرانی میں ریلوے پولیس کمانڈوز تعینات کر دیئے گئے ہیں اور بم ڈسپوزل عملہ سے ریلوے اسٹیشنوں اور پلیٹ فارموں کی مکمل سویپنگ کروائی جا رہی ہے۔
تازہ ترین