• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماربل فیکٹریوں کے خلاف آپریشن، 10کو سیل کر دیا گیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے زون ڈی میں ورسک روڈ پر ماربل فیکٹریوں اور جمرود روڈ پر تجارتی پلازوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پانی بلوں کی عدم ادائیگی اور رجسٹریشن نہ کرانے پر 10 ماربل فیکٹریوں اور پانچ پلازوں کو سیل کر دیا جبکہ متعدد پلازوں اور ماربل فیکٹریوں کو رجسٹریشن کے لئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ کی ہدایت پر زون ڈی کے زونل منیجر جہانگیر خٹک، منیجر واٹر سپلائی فرمان علی کی نگرانی میں واٹر ریٹ عملے اور ریونیو اینڈ انفورسمنٹ سکواڈ نے آپریشن کیا۔ کئی فیکٹری اور پلازہ مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد رجسٹریشن اور بل جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ پانی بلوں اور بقایاجات کی وصولی کے لئے چاروں زونز میں آپریشن جاری ہے جس میں غیر قانونی کنکشنز کی رجسٹریشن بھی کی جارہی ہے۔ ادھر ڈبلیو ایس ایس پی نے نہروں کے کناروں واقع آبادی میں آگاہی مہم بھی شروع کر دی ہے ۔چاروں زونز میں ڈبلیو ایس ایس پی کی ٹیمیں گھر گھر، مارکیٹوںاور بازاروں میں جاکر لوگوں کو نہروں میں گندگی نہ پھینکنے کی ترغیب دے رہی ہیںجبکہ مسلسل بنیادوں پر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ نہروں میں گندگی پھینکنے اور سیوریج لائنیں گرانے والوں کے خلاف ٹاسک فورس میں شامل اداروں ڈبلیو ایس ایس پی، پی ڈی اے، ایم ایس پی، پولیس، ضلعی انتظامیہ، ادارہ تحفظ ماحولیات اور محکمہ آبپاشی کا مشترکہ آپریشن بھی جاری ہے جس میں نہروں میں گرائی جانے والی سیوریج لائنیں بند کر کے متبادل نالیوں میں ڈالی جارہی ہیں۔
تازہ ترین