آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بین الاقوامی سطح پر اذان اور قراءت مقابلے

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اذان اور حُسنِ تِلاوت قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے کی رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں دنیا بھر کے 56 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن کرائی، جبکہ مقابلے کے لیے دنیا کے 162 ممالک کے 13 ہزار مؤذننین اور قراء حضرات کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے جواس مقابلے میں حصہ لیں گے۔مقابلہ حسن قرآت واذان کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کےبعد دنیا بھرسے شرکاء کی سعودی عرب آمد جاری ہے۔ یہ مرحلہ 22 جولائی تک جاری رہے گا۔ دوسرا مرحلہ 22 جولائی کو شروع ہو گا جس میں امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد ان کی مقابلے میں نامزدگی کی جائے گی۔ یہ مرحلہ 24 جولائی سے 23 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد 24 اگست سے 23 ستمبر تک کارکردگی کی بنیاد پر بہترین قرار دیئے جانے والے امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جائیں گی اور 25 ستمبر سے 25 اکتوبر تک کامیاب ہونے والے امیدواروں کا مرحلہ وار اعلان اور ان میں انعامات تقسیم کیے جائیںگے۔ اس مقابلے کے لیے دنیا بھر میں آن لائن رجسٹریشن کرانے والے کل افراد کی تعداد 56 ہزار ہے جو ماضی کے مقابلوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔

مقابلہ جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ ریال کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ امریکی کرنسی میں انعامی رقم کی مالیت 32 لاکھ ڈالرسے زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی طرف سے رواں سال جنوری میں اس مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے حسن تلاوت واذان مقابلے کے بارے میںبات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد پوری دنیا میں تلاوت کلام پاک کے کلچر کوعام کرنا ہے۔ قرآن پاک صوتی حسن، معنوی اور روحانی اثرات اور سامع پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے اپنی امتیازی خصوصیت رکھتا ہے۔ اس مقابلے کے انعقاد سےعالمی سطح پر قرآن پاک، علوم قرآن اور اس کتاب اللہ کی رشد وہدایت پر مبنی تعلیمات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب کو 50 لاکھ ریال، دوسرے کو 20 لاکھ اور تیسرے کو 10 لاکھ ریال کی رقم جب کہ چوتھے نمبر پرآنے والے کو پانچ لاکھ ریال کی رقم بہ طور انعام دی جائے گی۔تلاوت کلام پاک کے ساتھ ساتھ اذان کے مقابلے کا مقصد دُنیا بھر میں اذان کی اہمیت اور حرم نبوی الشریف میں بلند ہونے والی اذان کی آواز کو دور دور تک پہنچانا ہے۔ اذان کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20 لاکھ ریال، دوسرے کو 10 لاکھ، تیسرے کو نصف ملین اور چوتھے درجے پرآنے والے مؤذن کو اڑھائی لاکھ ریال کی رقم بہ طور انعام دی جائے گی۔

بلادی سے مزید