• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مگر خواب کلیاں مسلتا رہا

مِرا دِل تھا پاگل بہلتا رہا

تجھے کیا بتائوں، تِرے ہجر میں

مِرا قلبِ نازک بھی جلتا رہا

ستاروں کا سایہ، دمکتا رہا

مِرا دِل بھی تنہا مچلتا رہا

ہوائوں کا گرچہ بڑا شور تھا

دیا پر محبّت کا جلتا رہا

وہ امداد بچھڑا تو افشا ہوا

مِرا دُکھ، مِرے سُکھ میں پلتا رہا

(امداد حسین خان ترگوی،میانوالی)

تازہ ترین