• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کے خلاف کراچی کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے

کراچی کی تاجر برادری نے وفاقی بجٹ کو تاجر دشمن قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ احتجاج کی کال کراچی ایکشن کمیٹی نے دی تھی۔

شہر بھر کے دکاندار صدر کے ریگل چوک پر جمع ہوئے اور پھرکراچی پریس کلب کی جانب مارچ کیا، اس دوران تاجروں نے زبردست نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرین مال بیچنے والے سے شناختی کارڈ لینے، دکانوں پر چھاپے، بجلی گیس، پیٹرول اور اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے، روپے کی بے قدری اور پی ٹی اے کی پالیسیوں کی مخالفت کررہے تھے۔ ریلی میں تقریباً ہر قسم کا کاروبار کرنے والے تاجروں کی نمائندگی تھی۔

پریس کلب پر شہر کے مختلف راستوں سے ریلیاں پہنچیں، جس کے بعد نعرے بازے بھی زور پکڑ گئی۔

شرکاء نے اپنے خطاب میں حکومت کو 48 گھنٹو ں کا الٹی میٹم دیا اور کہا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

تازہ ترین