• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شہباز شریف میں تو موت بھی برداشت کرسکتا ہوں‘

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ شہباز شریف کہتے ہیں اتنی سزا دینا جتنی برداشت کرسکو، میں تو موت بھی برداشت کرسکتا ہوں، مگر آپ نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ہدف تنقید بنایا ۔


انہوں نے کہا کہ انہیں یہی خوف رہتا ہے کہ باہر موجود چوری اور کرپشن کا پیسہ انجوائے کئے بغیر نہ مرجائیں، شہباز شریف لوٹی دولت سے لطف اندوز ہونے کے لئے موت برداشت نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ موٹروے بنانے اور شہروں کو پیرس جیسا بنانے میں ترقی نہیں،ترقی یہ ہے کہ غربت کا خاتمہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے جو بیمار ہوتا ہے علاج کے لئے ملک سے باہر چلا جاتا ہے،یہ 30سال اقتدار میں رہے لیکن ایک ایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں ان کا علاج ہوسکے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم قرضوں میں ڈوب رہی تھی اور آصف زرداری اور نواز شریف قوم کے پیسوں پر دبئی اور لندن کے 40،40 دورے کر رہے تھے۔

عمران خان نے بے نامی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو 10 فیصد دینے اور بے نامی جائیداد وں کی رقم احساس پروگرام پر خرچ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ احساس پروگرام میں مکمل شفافیت ہوگی۔

تازہ ترین