• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو لڑکیوں نے بھارتی صدر کو خون سے خط لکھ دیا

بھارت میں دو لڑکیوں نے جھوٹے کیس کے الزام سے تنگ آ کربھارتی صدر رام ناتھ کووند کو خون سے خط لکھ کر مدد طلب کرلی ۔

دونوں لڑکیو ں نے خط میں اپنے خوف اور خدشات کا اظہار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہیں دھوکا دہی کے الزام میں جھوٹے کیس میں ملوث کیا جارہا ہے ۔انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ اگر  انہیں  انصاف نہیں دیا جاسکتا تو انہیں اُن کے اہل خانہ سمیت مار دیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خون سے لکھے گئے خط میں لڑکیوں نے دعویٰ کیا کہ کبوتر بازی (ویزا فراڈ کیس) میں بھارتی پینل کوڈ کے سیکشن 420 کےتحت انہیں ملزم قرار دیا جارہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم نے کئی بار پولیس سے کیس کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے کچھ بھی سننے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے لڑکیوں کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان دو لڑکیوں کے خلاف کریمنل کیس دائر کیا گیا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین