• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوکے بازی کا آسکر ایوارڈ عمران خان کو ملنا چاہئے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگر دنیا میں دھوکے بازی کا آسکر ایوارڈ دیا جائے تو وہ عمران خان کو ملنا چاہئے کیونکہ اس صدی کا سب سے بڑا سیاسی فراڈ انہوں نے قوم کے ساتھ کیا اور چکما دیا کہ میں آؤں گا تو ملک میں ڈالر کا سیلاب آجائے گا۔

نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو کہتا تھا لوگ جب ٹیکس نہیں دیتے تو سمجھو کہ حکمران چور ہے۔ تو آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے کم ٹیکس اکٹھا ہوا ہے۔ تو یہ نہیں کہا جائے کہ پاکستانی قوم آپ کو چور سمجھتی ہے اور چور سمجھ کر ٹیکس نہیں دیا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 10 مہینے تک عمران خان کو سمجھ نہیں آیا کہ ملک کے لیے کیا فیصلےکرنے ہیں۔

تازہ ترین