• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نوجوان کا بوٹل کیپ چیلنج کیلئے منفرد انداز


امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ‘اسٹیل لیفرٹی‘ نامی نوجوان نے بوٹل کیپ چیلنج کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے ویک بورڈنگ کے ذریعے بوٹل کیپ چیلنج کا مظاہرہ کیا۔

کی کی، مینی کوئن، بوٹل فلپ، باکس چیلنج و دیگر سمیت کئی چیلنج نے جہاں منچلوں کو دیوانہ بنائے رکھا وہیں آج کل بوٹل کیپ چیلنج سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہا ہے۔

اسی سلسلے میں امریکی نوجوان نے ویک بورڈنگ سے 360 ڈگری ذاویے پر گھومتے ہوئے شاندار انداز میں بوتل کا ڈھکن یوں کھولا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

واضح رہے کہ بوٹل کیپ چیلنج ہالی ووڈ، بالی ووڈ سمیت پاکستان میں بھی مقبول ہو رہا ہے جس میں کک مار کر بوتل کا ڈھکن کھولا جاتا ہے۔ 

تازہ ترین