• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

YahClick کے زیراہتمام انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

متحدہ عرب امارات کی سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس، یاکلک YahClick کے زیراہتمام پہلا یاکلک انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ اس ایونٹ میں سو سے زیادہ پروفیشنل اور سیمی پروفیشنل گالفرز شریک ہوئے، جبکہ اسکا اختتام کراچی گالف کلب میں ہوا۔

اس ایونٹ کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں شریک پلیئرز کھیل کے زیادہ ہارڈ ہٹنگ فارمیٹ میں نظر آئے۔ کھلاڑیوں کو بیس ٹیموں میں تقسیم کیا گیا، جبکہ ہر ٹیم میں ایک خاتون پلیئر شامل تھیں۔ کھیل کے قواعد اس طرح سے موڈیول کیے گئے تھے کہ ایونٹ تیز اور مختصر ہو۔

واضح رہے کہ یا کلک سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس ، متحدہ عرب امارات میں قائم گلوبل سیٹلائٹ آپریٹر یہاسیٹ Yahsat اور اسکے پارٹنر Hughes Network Systemپر مبنی ہے۔

اس ایونٹ میں جومعروف پلیئرز شریک تھے ان میں ساجد منگریو (نائب صدر سیلز سینٹرل اینڈ سائوتھ ویسٹ ایشیا یاکلک)، رضوان فیروز (کراچی گالف کلب کیپٹین)، احمد اسماعیل (وائس کیپٹین کے جی سی)، عدنان آفریدی (چیئرمین این آئی ٹی ) شامل تھے۔

جبکہ فاتح ٹیموں میں زائویونگ گانگ، سمیر فیروز، لیفٹننٹ کمانڈر سعید خٹک نوے پوائنٹس، رنر اپ ٹیم میں کمیل حبیب، عمران ہارون، دانش اقبال، کموڈور عبدالر حمنٰ 87پوائنٹس ، انفرادی جتینے والی خاتون (دوطرفہ ٹائی ون بیک نائن) آمنہ امجد اور عبیلا امجد 41پوائنٹس ۔ ایونٹ کا اختتام تقریب تقسیم انعامات اور گالا ڈنر پر ہوا۔

ساجد منگریو، وی پی سیلز، سینٹرل اینڈ ساؤتھ ویسٹ ایشیا، YahClick نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ YahClick پاکستان میں اہم اداروں کو ضروری کنیکٹیوٹی فراہم کرتا ہے اور پاکستان کے دور دراز علاقوں میں گھروں اور کاروباری اداروں کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ YahClick اپنے بہترین سروس پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے جن میں ClickSat، Nexlinx، Pak Datacom اور Supernet شامل ہیں۔ YahClick صارفین کو ٹرنکی بروڈ بینڈ کنیکٹیوٹی فراہم کرتا ہے اور پارٹنرز سیلز اور بعد از سیلز سروس فراہم کرتے ہیں۔

پاکستان میں اب بھی بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں زمینی راستہ انتہائی مشکل ہے اور روایتی 3G اور 4G آپریٹرز کو کاروبار کرنے کے لیے یہ تجارتی طور پر قابلِ عمل نہیں ہے۔ ان علاقوں میں YahClick ایک قابلِ اعتماد اور قابلِ استطاعت کنیکٹیوٹی فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں بینکنگ، میڈیا، آئل اینڈ گیس، حکومتی اور ایس ایم ای کے ادارے YahClick سے بہت زیادہ فائدہ حاصل کرتے ہیں۔

YahClick پاکستان میں کئی طریقوں سے سماجی تبدیلی لانے میں حصہ لے رہا ہے، جن میں صحت اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں۔ مثال کے طور پر ہم Distance Learning Programs کے ذریعے لوگوں کو تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے آن لائن رسائی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان کی مارکیٹ کچھ نئے اداروں جیسے کان کنی اور تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے YahClick کے لیے بہت زیادہ مواقع رکھتی ہے۔

تازہ ترین