• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسکوکا پشاور اورنوشہرہ میں آپریشن `58کنڈے ہٹادیئے گئے

پشاور ( نیوزڈیسک) ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس خیبرڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پسکوخیبرسرکل کی خصوصی ہدایات پر گیارہ کے وی آبدرہ فیڈر سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران تاج آباد سب ڈویژن کے مختلف علاقوں سے 47کنڈے ہٹائے گئے جن کے خلاف ایف آئی آرز درج کردی گئیں ہیں،ٹاسک فورس نوشہرہ سٹی سب ڈویژن کی ٹیموں نے اباخیل فیڈر سے منسلک علاقوں میں چکنگ کی جس کے دوران8کنڈے ہٹاکر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے اوران کے خلاف ایف آئی آربھی درج کروادی گئیں ہیں، ایس ای خیبرسرکل نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ ،ناظمین اورکونسلرز کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین