• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میںلاکھوں کی نقدی، زیورات چھین لئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں ،4 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،نقدی سے محروم ہو گئے۔ اسلام آباد سے گاڑی اور دو موٹر سائیکل بھی اڑالیے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ فضل ٹاؤن فیزٹومیں کار سوار عورت اورتین مردایک خاتون سے ساڑھے دس تولے طلائی زیورات چھین لے گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلریزمیں بینک سے رقم نکلوا کر لے جانے والے تنویرسے اسلحے کی نوک پرموٹر سائیکل سوارپانچ لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ پیرودھائی کو جنید آزاد عباسی نے بتایاکہ انکے پاکستان ہوٹل پیرودھائی کے کمرے سےموبائل اور17 ہزار روپے چوری ہوگئے۔تھانہ پیرودھائی کو محمد توصیف صدیقی نے بتایاکہ چورگھرکے تالے توڑ کر 70 ہزار روپے اورطلائی زیور لے گئے۔تھانہ بنی کومحمد شعیب نے بتایاکہ ساڑھے تیرہ لاکھ روپے کا چیک کیش کر وا کے دوست کے ہمراہ رشید نرسنگ ہوم کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل پر 3 لڑکے آئے اور اسلحہ کی نوک پر گاڑی کی ڈکی سے ساڑھے 13لاکھ روپے نکال کر فرار ہوگئے۔دریں اثناءتھانہ گولڑہ کے علاقے جی تھرٹین فور میں چار مسلح افرادظفر خان کی اہلیہ ،بیٹے اور بہو کو یرغمال بناکر دو لاکھ روپے مالیت کےزیورات اور نقدی چھین کرچلتے بنے۔ تھانہ کورال کے علاقے رشید ٹائون میں جمال اکبر کے مکان پر محمد عمران نے قبضہ کرلیا، قبضے چھوڑنے کیلئے دس لاکھ روپے بھتہ مانگ رہا ہے۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔
تازہ ترین