• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی فائز کیخلاف ریفرنس: بلوچستان کےوکلاء آج عدالتوں کا بائیکاٹ اور یوم سیاہ منائیں گے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سبی کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر حکومتی ریفرنس کے خلاف 12 جولائی کو بلوچستان بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ اور یوم سیاہ منایا جائیگا بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز کے خلاف حکومتی ریفرنس بددیانتی پر مبنی اور آزاد عدلیہ پر حملے کے مترادف اقدام ہے جسے ملک بھر کے وکلاء ناکام بنائیں گے اس وقت ملک سیاسی معاشی و معاشرتی مسائل کا شکار ہے مہنگائی سے عام عوام تاجر طبقہ سراپا احتجاج ہے حکمرانوں سے ملک سنبھالا نہیں جاتا ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہے لاقانونیت کرپشن عروج پر ہے جوڈیشری میں اقرباء کی وجہ سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں اپنے رشتے داروں فیملی ممبران کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے پبلک انٹرسٹ کے نام پر اداروں میں مداخلت کرکے اپنے رشتے داروں کو ٹینڈر ٹھیکوں میں نوازنے اور غیر قانونی الاٹمنٹ سے بلوچستان میں جوڈیشری سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے جوڈیشری کیلئے وکلاء عوام سول سوسائٹی نے قربانیاں دی ہیں جسے رائیگاں نہیں جانیں دیں گے20 جولائی کو بلوچستان وکلاء کانفرنس اہمیت کا حامل ہوگا اور اس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تازہ ترین