• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: الجزائری فٹبال شائقین کی ہنگامہ آرائی، 43 گرفتار

فرانس کی پولیس نے جمعہ کے روز الجزائر کی فٹ بال ٹیم کی فتح کے موقع پر جشن منانے کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں ملوث 43 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بات فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفر کاسٹنٹر نے جمعہ کو بتائی، انکا کہنا تھا  کہ پولیس نے 2019 کے افریقہ  فٹ بال کپ کے چوتھے مرحلے میں الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کی آئیوری کوسٹ کے خلاف  کامیابی کے بعد ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت افریقی کپ کے اس  میچ میں الجزائری ٹیم کی فتح کے جشن کے دوران جھڑپوں اور دکانوں کو لوٹنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔

فرانسیسی فوجی اور پولیس اہلکاروں نے پیرس اور دیگر تمام علاقوں میں متحرک ہو کر لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جوکہ قابل تعریف اقدام ہے۔


تازہ ترین