• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او کادادرسی سنٹربرائے خواتین کا دورہ ، ریکارڈ کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) آر پی او وسیم احمد خان سیال نے سی پی او محمد زبیر دریشک اور ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم کے ہمراہ دادرسی سنٹربرائے خواتین ملتان کا دورہ کیا، ڈی ایس پی شبینہ کریم نے واک سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ آرپی او ملتان نے ان کی کارکردگی کے بارے میں اطمینان کا اظہارکیا، اس موقع پر سی پی او ملتان محمد زبیر دریشک نے وہاں پر موجود سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات دیئےاور موجود سٹاف کو ہدایت کی کہ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خلاف فوری طور پر مدد کریں، آر پی او ملتان نے اب تک ہونیوالے تمام کیسز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور کارکردگی چیک کی، اس موقع پر ایس ایچ او دادرسی سنٹربرائے خواتین سب انسپکٹر رضیہ بھی موقع پر موجود تھیں۔
تازہ ترین