• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ جغرافیہ پشاور یونیورسٹی کی تین روزہ ورکشاپ ختم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) شعبہ جغرافیہ پشاور یونیورسٹی کی تین روزہ ورکشاپ باڑہ گلی سمر کیمپ میں ختم ہوگئی اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل جیالوجیکل سروے خیبر پختونخوا یاسین خان مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں ملک بھر کی ایک درجن سے زائد یونیورسٹیوں کے 75 اساتذہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں نقشہ سازی، جی ای ایس ریموٹ سنسنگ کی ٹیکنیک اور فیلڈ ورک پر شرکاہ کو تربیت فراہم کی گئی جبکہ پروفیسر عفت تبسم ،ڈاکٹر عطا الرحمٰن اور پروفیسر فضل الرحمٰن نے لیکچرز دیئےاور جغرافیہ کے میدان میں ہونے والی نئے تحقیقاتی کائوشوں اور رجحانات سے آگاہی فراہم کی ۔پروفیسر جمال ناصر نے ورکشاپ کے کوآرڈی نیٹر کے فرائض انجام دیئے۔
تازہ ترین