• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ فائنل میں وسیم اکرم کس ٹیم کے حامی؟

پاکستانی سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں اسی ٹیم کی حمایت کروں گا جسے دل کہے گا۔

عمران خان 11 کا حصہ رہنے والے سابق فاسٹ بولروسیم اکرم کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ممالک میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد بستی ہے، اس لئے میرے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ فائنل میچ میں میں کس ٹیم کو سپورٹ کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کل کے میچ میں انگلینڈ کو سپورٹ کروں گا کیوں کہ گزشتہ 30 سالوں سے انگلینڈ میرے لیے دوسرے گھر جیسی حیثیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈکے درمیان کل لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 18رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی، 2015ء میں بھی کیویز ٹیم فائنل میں پہنچی تھی جہاں اُسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔


دوسری طرف انگلش ٹیم 27 سال بعد کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر رہی ہے۔

تازہ ترین