• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانی کا مومنہ مستحسن کے ڈانس پر طنز و مزاح

اداکار مانی نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس کو ڈانس کی موت قرار دے دیا۔

حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوراڈز کی تقریب کا آغاز مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا تاہم مومنہ کی پرفارمنس جوش سے خالی کافی ٹھنڈی محسوس ہوئی۔ پرفارمنس کے دوران مومنہ ڈانس کرنے کے بجائے اسٹیج پر ادھر ادھر ہلتی ہوئی نظر آئیں۔


پرجوش پرفارمنس نہ دینے پر مومنہ مستحسن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کے حوالے سےتنقید کرنے والوں میں اداکار مانی بھی میدان میں آگئے۔

مانی کے نام سے مشہور اداکار سلمان شیخ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مومنہ مستحسن کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مومنہ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ‘


مانی نے لکھا کہ ’لکس اسٹائل ایواڈ میں آسکر جیتنے والی پرفارمنس، مطلب حد ہی ہوگئی‘۔

اپنی ایک اور پوسٹ میں مانی نے اپنی اہلیہ اداکارہ حرا کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حرا کو فون کر کے میری شکایتیں نہیں کرو، میں کسی کی نہیں سننے والا۔ ‘


مانی کی اس پوسٹ سے واضح ہوتا ہے کہ گلوکارہ نے اپنے اوپر تنقید کو سنجیدہ لیا اور مانی کی اہلیہ سے ان کی شکایت بھی کی ۔

حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا ۔تقریب میں معروف فنکاروں نے شرکت کی ۔

2019کےلکس اسٹائل ایوارڈز مختلف تنازعات کا شکار رہے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کے اعلان کے ساتھ ہی یوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے فنکاروں نے ہراسانی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا پھر ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین کے اقرا عزیز کو پرپوز کرنے کے انداز نے نئی بحث کا آغاز کیا اور اب تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین