• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی اسکورنگ مقابلے کی توقع نہیں،جیت کے لئے پرعزم ہیں، مورگن

لندن(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگنلارڈز میں اپنے لوگوں کو فائنل جیت کر خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم خطرنا ک ہے اس لئے اسے کمزور حریف تصور نہیں کرتے۔پرجوش ماحول میں انگلینڈ جیتے گا تو انگلش کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔ہمیں ہوم ایڈوانٹیج ہے اور27سال بعد لارڈز میں فائنل کھیل رہے ہیں ٹورنامنٹ کافائنل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔ چار سال کی محنت رنگ لارہی ہےہمارے پاس جیت کا موقع ہے پوری ٹیم چاہتی ہے ہوم تماشائیوں کے سامنے کچھ خاص کرے۔ہفتے کو لارڈز میں پریس کانفرنس میں مورگن نے کہا کہ دنیا کی دوبہترین ٹیمیں ٹائیٹل کے حصول کے لئے میدان میں اتریں گی۔نیوزی لینڈ کو ہرانے کے لئے ہمیں آسٹریلیا جیسی کارکردگی دکھانا ہوگی۔نیوزی لینڈ کا شمار خطرناک ٹیموں میں ہوتا ہے۔ہر کھلاڑی نے ٹیم کو فائنل تک لانے میں کردار ادا کیا۔ لارڈز میں ہائی اسکورنگ میچ نہیں ہوتے ہیں اس لئے ہائی اسکورنگ میچ کی توقع نہیں ہے۔

تازہ ترین