آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور+ میرپورخاص+مورو(بیورو رپوٹ+نا مہ نگاران) مختلف حادثات وواقعات میں 4 افراد ہلاک، 5زخمی، تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر،خیرپور: کوٹ لالو کے قریب معصوم بچی بے دردی سے قتل ، حادثات میں دو افراد ہلاک،تین زخمی ہو گئے پہلا واقعہ خیرپور کی تحصیل فیض گنج کے علاقے میں کوٹ لالو کے قریب گوٹھ گامن خاصخیلی میں ہوا جہاں ملزمان نے 8سالہ بچی مہناز خاصخیلی کا گلا گھونٹ کر اس کو قتل کرنے کے بعد لاش کھیت میں پھینک دی ۔ دریں اثناء ٹنڈومستی کے قریب حادثے میں حاجی چھتل پھلپوٹو ہلاک جبکہ ربڈنو پھلپوٹو شدید زخمی ہو گیا علاوہ ازیں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی روڈ پر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار راحب جمالی اور ان کی اہلیہ شانان شدید زخمی ہو گئے۔سوہو کناسرا کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ساگر علی ہلاک جبکہ مظہر علی اور شان علی زخمی ہو گئے ۔مورو:دادو روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی،موٹرسائیکل سوار نبی بخش نوناری جاں بحق جبکہ 12 سالہ بچی مسکان شدید زخمی

ہوگئی۔میرپورخاص:تعلقہ سندھڑی میں ایک ہاری کی جھونپڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آتشزدگی سے پانچوں گھر اور ان میں موجود بستر،کپڑے اور دیگر سامان راکھ ہوگئے۔ شہدادپور:سوائی روڑ کا رہائشی 45سالہ تنویر عرف تنو بیگ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی ۔ جس سے 80فیصد جسم جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جل بسا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں