• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (افضل ندیم ڈوگر )کراچی کی ائیرپورٹ پولیس نے لندن پلٹ ایک پاکستانی تاجر کے گمشدہ دو ہزار پاؤنڈز، آئی فون اور قیمتی سامان تلاش کرکے واپس کردیا، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والا تاجر عبدالرؤف 11جولائی کو لندن سے عمان ائرلائن کی پرواز ڈبلیو وائی 325 سے کراچی پہنچا تھا، عبدالرؤف نے رات پارکنگ میں تمام سامان کار میں منتقل کیا اور موبائل پر گفتگو کے دوران وہ ایک بیگ ٹرالی میں ہی بھول گیاتھا،جو ایک شخص اٹھا کر لے گیا، جسے بمشکل ٹریس کرکے بیگ حاصل کیا گیا۔
تازہ ترین