• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امدادی بحری جہاز نے مزید 44تارکین وطن بچا لئے

والیٹا(آئی این پی)امدادی جہاز ایلان کردی نے بحیرہ روم میں مزید 44 تارکین وطن کو بچا لیا ہے۔ جرمن خیراتی ادارے سی آئی کے اس جہاز کے ذریعے بچائے گئے تارکین وطن کو مالٹا بھیجا جا رہا ہے۔ سی آئی کے مطابق مالٹا کی حکومت نے ان تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور ایک کشتی انہیں لینے کے لیے بھیجی ہے۔ تاہم مالٹا کی حکومت نے یہ نہیں بتایا ہے کہ آیا، یہ تارکین وطن وہیں رہیں گے، یا ان کی منزل کہیں اور ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ ریسکیو کیے گئے تارکین وطن میں خواتین اور نومولود بچے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے اسی امدادی جہاز نے ایک تباہ ہو جانے والی کشتی سے 65 تارکین وطن کو ریسکیو کیا تھا۔
تازہ ترین