• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور میں دٹھوعہ چک ہریام پل تعمیر کیا جائے، راجہ اسرار علی خان

والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ (ن) کے رہنما قانون دان راجہ اسرار علی خان، راجہ بلال علی، راجہ تیمور علی شوکت نے وزیر امور کشمیر علی امین گنداپور وزیر خارجہ سے پرزور اپیل کی ہے ہم متاثرین منگلا ڈیم ضلع میرپور اوورسیز مطالبہ کرتے ہیں، ہمارے مسائل حل کئے جائیں، ہم نے دوبار منگلا ڈیم کی قربانی پاکستان کی ترقی، خوشی کے لئے دی ہے۔ کالا باغ ڈیم آج تک نہیں بن سکا جو قومی مفاد کے لئے ضروری ہے،ضلع میر پور کے اندر دٹھوعہ(محمد علی)چک ہریام پل دس سال ہوگئےآج تک نہیں تیار ہو سکا۔ آزاد کشمیر حکومت متعلقہ اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر امور کشمیر نوٹس لیں، آپ کے دورہ برطانیہ کا ضلع میرپور میں ائر پورٹ کے اعلان کا زبردست خیرمقدم کرتے ہیں۔ راجہ شوکت علی خان، راجہ اختر علی خان، راجہ مروت علی نے کہا جو حکومت ایئر پورٹ دے گی، ہم میرپور کے عوام ہر موڑ پر ساتھ دیں گے۔
تازہ ترین