• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ساحلی شہر میںبارش، طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی متاثر

نیو اورلینز (اے پی پی) امریکی ریاست لوئیزیانہ کے ساحلی شہر نیو اورلینز میں جمعرات کو سمندری طوفان بیری کے زیر اثر شدید بارشوں، طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا۔یہ شہرقبل ازیں 2005ءمیں سمندری طوفان کترینہ سے شدید تباہی کا سامنا کر چکا ہے۔ امریکہ کے نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق شدید موسمی صورتحال کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں طوفان جس میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 50 میل فی گھنٹہ تک ہے میں مزید شدت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لوئیزیانہ کے گورنر جان بیل ایڈورڈز نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 2کاؤنٹیز میں بعض مقامات پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نیواورلینز کے میئر نے شہریوں کو ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کرنے اور موسم کی تازہ صورتحال کے متعلق باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں ساحلی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ وفاقی، ریاستی اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حفاظتی انتظامات کر لیں اور محتاط، محفوظ رہیں۔
تازہ ترین