• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن چانسلر کی خرابی صحت پر کمران پارٹی میں بحث شروع

برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلامرکل کی مبینہ خرابی صحت کے باعث حکمران پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے اعلی حلقوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا انہیں 2021میں اپنے طے شدہ وقت سے قبل ہی اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 64سالہ مرکل متعدد مرتبہ عوامی تقریبات میں کانپتی ہوئی دیکھی گئی ہیں، جس کے بعد ان کے صحت کے بارے میں شکوک بڑھ گئے ہیں تاہم مرکل نے کہا ہےکہ وہ بالکل تندرست ہیں۔ جرمنی کی چانسلر میرکل کہہ چکی ہیں کہ وہ آئندہ مدت کے لیے چانسلر شپ کی امیدوار نہیں ہوں گی۔
تازہ ترین