• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

ٹھٹھہ (نامہ نگار) کراچی سے لاہور جانیوالی جناح ایکسپریس رن پٹھانی کے قریب خوفناک حادثے سے بچ گئی، ٹرین کا راڈ بکس ٹوٹ گیا کراچی سے لاہور جانیوالی جناح ایکسپریس رن پٹھانی کے قریب اس وقت خوفناک حادثہ سے معجزانہ طور پر بچ گئ جب اچانک ٹرین کا راڈ بکس ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں بوگیوں کو شدید جھٹکے لگنا شروع ھو گئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق راڈ بکس ٹوٹنے کے نتیجے میں بوگیاں الٹ بھی سکتی تھیں تاھم ٹرین کو فوری طور پر روک کر ٹوٹی ھوئی راڈ بکس کا معائنہ کیاگیااس دوران ڈرائیور نے انتہائی غفلت کا مظاھرہ کرتے ھوئےکنٹرول کو کوئی میسج نہیں دیا اور بغیر مرمت کیئے ٹرین کو چلانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں ٹریک پر پڑے پتھر اڑاڑ کر بوگیوں سے ٹکراتے رہے جس سے مسافروں میں شدید خوف و گراس پھیل گیا۔
تازہ ترین