• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ کیس، کمر تکلیف پر شہباز شریف احتساب عدالت حاضر نہ ہوئے، سماعت 24؍ جولائی تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی کمر میں تکلیف کی بنا پر آشیانہ اقبال ہائوسنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور کیس کی سماعت 24جولائی تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہائوسنگ کیس کی سماعت ہوئی،جہاں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان عدالت کے رو برو پیش ہوئے جبکہ کمر میں تکلیف کے باعث شہبازشریف کے وکلا ء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی گئی۔
تازہ ترین